ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مسافر بردار کروز شپ کا کیا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

Cruise ship reaches at Karachi
کیپشن: Cruise ship
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملکی تاریخ کاسب سے بڑا مسافر بردار کروز شپ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر پہنچ چکا ہے، 14 منزلوں اور 14 سو کمروں پر مشتمل کروز شپ کو مسافر بردار جہاز کے طور پر چلانے کی تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا گیا۔

چودہ منزلیں، چودہ سو کمرے، سیون اسٹار ہوٹل، گیمنگ زون، فٹنس کلب اور بہت بہت کچھ یہ سب ملکی تاریخ کا سب بڑا مسافر برادر کروز شپ ہے۔ جسے بہت جلد لوہےکے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ کروز شپ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر پہنچ گیا جو اس کی آخری منزل ثابت ہوگی۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پارٹنر وقار نے کروز شپ کو مسافر برادر جہاز چلنے کی تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ منیجر زین نے بتایا کہ اس کروز شپ کو توڑنے میں چھ سے سات ماہ کا عرصہ لگے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ کروز شپ 2 ارب روپے کا خریدا گیا ہے۔ اسے نہ تفریح گاہ بنایا جائے گا اور نہ کسی دوسرے کام میں لایا جائے گا بلکہ معاہدے کےتحت اسے صرف توڑا ہی جائےگا۔

اس دیوہیکل اور خوبصورت کروز شپ پر 2 ہزار مسافر سفر کرتےتھے، اگلے چھ سے سات ماہ میں اسے مکمل توڑ کر لوہے کی صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔