مڈل جماعتوں کے یکساں نصاب میں کونسے مضامین شامل؟ مسودہ تیار

single curriculum
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)مڈل جماعتوں میں یکساں نصاب کےنفاذکامسودہ تیار,آئندہ سال سے چھٹی، ساتویں ،آٹھویں جماعت کیلئےسنگل نیشنل کریکولم کانفاذ ہوگا.

تفصیلات کےمطابق مڈل جماعتوں میں یکساں نصاب کے نفاذ کا مسودہ تیار کرلیا گیا،آئندہ سال سے چھٹی، ساتویں ،آٹھویں جماعت کیلئےسنگل نیشنل کریکولم کانفاذ ہوگا.نئے نصاب کےتیار شدہ مسودہ پرنیشنل کریکولم کونسل نےتجاویزمانگ لیں،کونسل نےمڈل جماعتوں کے لئے یکساں نصاب کامسودہ ویب سائٹ پراپ لوڈکردیا۔
کونسل نے 20 دسمبر تک طلباء، اساتذہ اور ماہرین تعلیم سے آراء مانگ لی،کونسل نےہرجماعت کےمضمون کےیکساں نصاب کامسودہ جاری کیا،یکساں نصاب کےاردو، انگریزی، ریاضی، جنرل کانصاب جاری کردیا گیا،اسلامیات، سوشل اسٹڈیز، تاریخ جغرافیہ کے مضامین شامل ہیں۔
طلباء، اساتذہ ،ماہرین کو آراء دینے کے لئےکونسل کی ویب سائٹ پررجسٹریشن کراناہوگی،ماہرین سے آراء کےبعدنیشنل کریکولم کونسل یکساں نصاب کانوٹی فکیشن جاری کرے گا،یکساں نصاب آئندہ برس سے تمام سکولوں میں لاگو ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer