ویب ڈیسک: بے روز گاروں کیلئے خوشخبری، محکمہ زراعت نے نئی بھرتیوں کی سمری ارسال کر دی۔ محکمہ زراعت گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی اسامیوں تین ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔
محکمہ زراعت نے نئی بھرتیوں کی سمری ارسال کر دی۔ محکمہ زراعت کو گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی خالی اسامیوں پر3 ہزار ملازمین کی ضرورت ہے ۔ محکمہ زراعت 1 ہزار 145 ٹیکنیکل ملازمین بھرتی کرے گا جبکہ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے پنجاب حکومت کو بھرتی پر پابندی اٹھانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد بھرتی کیلئےعمل شروع کر دیا جائے گا۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی میرٹ پر کی جائے گی ، اس حوالے سے کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔