(حافظ شہباز علی)جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی، پروٹیز ٹیم آئندہ ماہ تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی ۔
مشکل دور میں پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبرآگئی، جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی، جنوبی افریقن ٹیم آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق دورے میں مہمان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔ سیریز کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، کرکٹ ساوتھ افریقہ کی مصروفیات کے باعث سیریز کےشیڈول کا اعلان نہ کیا جا سکا۔کرکٹ ساوتھ افریقہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔