بیٹی کو آن لائن کلاسسز کیلئے فون دینا مہنگا پڑ گیا

بیٹی کو آن لائن کلاسسز کیلئے فون دینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسزکے لئے باپ سے ملے موبائل فو ن نے گھر میں جھگڑا شر و ع کر ا دیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکول کی بندش کے دوران طلبہ و طالبات کی تعلیم کو جاری کھنے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بیٹی نے ضد کی کہ اسے بھی مو بائل چا ہئے جس پربا پ نے اسے اپنا موبائل دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق اس شخص کے لیے یہ فون اپنی بیٹی کو پڑھنے کے لیے دینا اس وقت وبال بن گیا جب بیٹی نے فون میں والد کے دوسری خاتون کے ساتھ افیئر کی ویڈیوز تلاش کر لیں۔ بچی نے ان ویڈیوز کو اپنی والدہ کو بھی دکھا دیا۔ اب اس خاتون نے پولیس اسٹیشن اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کا دوازہ کھٹکھٹادیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کو سزا ملے۔

دوسری جانب پولیس اور مقامی این جی اوز یہ معاملہ سلجھانے کی کوششوں میں لگے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer