(سعود بٹ) شہر میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ، سرکاری لیکچرار کی اسامیوں پر امتحانات کا شیڈول کی خبر پر ایکشن، سٹی فورٹی ٹو کی نشاندہی پر پبلک سروس کمیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز اتوار کو فزیکل ایجو کیشن، ذوالوجی اور بائیولوجی کے تحریری امتحانات کا شیڈول ملتوی کیا گیا، ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں 27 ہزار 5 سو امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کرنی ہے، امتحانات میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے امیدوار لاہور سینٹر کیلئے رجسٹرڈ ہیں، شہر کے داخلی راستوں پر ممکنہ رکاوٹوں کے باعث طلبہ پریشانی کا شکار تھے۔
سٹی فورٹی ٹو کی نشاہدہی کے بعد سیکٹری پبلک سروس کمیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے۔ سکٹری پبلک سروس کمیشن نے بتایا کہ نئے شڈیول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔