ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ملزمان کو انوکھی سزائیں سنا دیں

عدالت نے ملزمان کو انوکھی سزائیں سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کندھ کوٹ اور بہاولپور کی مقامی عدالتوں نےملزموں کو انوکھی سزائیں سنادیں،  کسی ملزم کومسجدمیں جھاڑو لگانےتوکسی کودرخت لگانےکاحکم دیاگیا۔
کندھکوٹ سیشن عدالت نےحبس بےجاکےمقدمےکاانوکھافیصلہ سنایا۔ سابق تھانیدار وکیل احمدجعفری اوردوپولیس اہلکاروں نےگیارہ افرادکوغیرقانونی طور پرگرفتارکرکےنجی ٹارچرسیل میں قیدرکھا۔ جس پرڈسٹرکٹ سیشن جج جمشیداعوان نےسابق تھانیداراور2پولیس اہلکاروں کوگیارہ ماہ تک علاقےکی مسجدکی صفائی کا حکم دےدیا۔  یہی نہیں ملزموں کوپولیس لائن میں سو سو درخت لگانےکاحکم بھی دیاگیا۔
بہاولپورمیں جنگلات سےلکڑی چوری کرنیوالےملزم کیلئےبھی ایساہی انوکھافیصلہ سنایاگیا۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزم کو 100پودےلگانےاوران کےدرخت بننےتک آبیاری کرنےکےاحکامات دےدئیے۔ ملزم کو 1100روپےجرمانہ بھی کیا گیا۔ عدالت نےحکم دیاکہ ڈی ایف او جنگلات بہاولپور پودے لگانےاور درخت بننےکےعمل کو مانیٹر کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer