پولیس سکیورٹی حاصل کرنیوالے افراد کی موجیں ختم

پولیس سکیورٹی حاصل کرنیوالے افراد کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب انعام غنی نےپرائیویٹ افراد کو ذاتی حیثیت یا صوبائی و ضلعی انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایت پر فراہم کردہ پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم کردیا، پولیس سکیورٹی لینے والوں سے اہلکاروں کی تنخواہ سمیت مکمل اخراجات وصول کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے اہلکار اب پرائیویٹ افراد کی سکیورٹی پر تعینات نہیں ہوں گے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے پرائیویٹ افراد سے پولیس اہلکار واپس بلوانے کا حکم دے دیا ہے، سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اہلکاروں کو احکامات پر فوری عملدرامد کروانے کا حکم دیا ہے، افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام افراد کو پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار رکھنے کی ہدایت کی جائے تاکہ اہلکاروں سے تھانوں سمیت دیگر ڈیوٹی پر کام لیا جائے۔

صوبائی اور ضلعی انٹیلیجنس کیمٹیوں کے سکیورٹی دینے کے فیصلے پر بھی متعلقہ افراد پرائیویٹ سکیورٹی کا انتظام کریں، اگر آر پی اوز اور ڈی پی اوز کسی شہری کی سکیورٹی لازم دینا سمجھتے ہوں ان سے اہلکاروں کے تمام اخراجات وصول کئے جائیں، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کوعملدرآمد کروا کر رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، پولیس کی جانب سے موثر اقدامات توکئے جارہے ہیں مگر ملزمان کے سر پر بااثر افراد کا ہاتھ ہوتا جو ان کو پکڑے جانے پر بچالیتے ہیں اور ایک بار پھر نئے سرے سے جرائم بڑھنے لگتے ہیں،پولیس میں موجود کچھ افسر اور ملازمین بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں، محکمہ پولیس میں چھپی ان کالی بھیٹروں کی وجہ سے ملزمان کو آزادی ملی ہوئی ہے۔بے قصور کو سزا اورقصور وار کوباعزت اور شاندار طریقے سے بری کرتے پروٹوکول کے ساتھ گھر چھوڑ کرآیا جاتا ہے۔ 

علاوہ ازیں ملزمان کسی کی جان لینے میں بھی ذرا خیال نہیں کرتے کہ ہمارا کیا انجام ہوگا،حکومت کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر فائز افسران کے لئے خواہ وہ سرکاری ہویا پرائیوٹ سکیورٹی فراہم کی گئی کہ وہ ایسے دشمن عناصر سے محفوظ رہ سکیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer