ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے اساتذہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

پی ٹی آئی نے اساتذہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پاکستان تحریک انصاف نے اساتذہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، ناقص محکمانہ پالیسی کے باعث ترقی پانے والے سینکڑوں خواتین و مرد اساتذہ تعیناتیوں کیلئے خوار ہوگئے۔

تحریک انصاف کی سکولوں کیلئے بنائی گئی پالیسی نے اساتذہ کی زندگی مزید مشکل کردی، لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکاری اساتذہ ترقیاں پانے کے باوجود چھ ماہ سے ترقیوں کے منتظر ہیں، ناقص محکمانہ پالیسی کے باعث ترقی پانیوالے سینکڑوں خواتین ومرد اساتذہ تعیناتیوں کیلئے خوار ہو رہے ہیں، اکثر اساتذہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو چھوڑنے کی ٹھان لی ہے، گھر سے دور تعیناتیوں کی آپشن پر خواتین اساتذہ تقرریاں لینے سے قاصر ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے تعلیم کے شعبہ کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہناہےکہ تعیناتیاں صرف محکمانہ پالیسی کے تحت کی جائیں گی، اگر اساتذہ نوکریاں چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں تو بے شک چھوڑ دیں۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی بھرتی پالیسی تبدیل کر دی، بھرتی کیلئے اب کالجز میں درخواستیں جمع نہیں ہونگی۔امیدوار ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کو آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گے،درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد ڈیٹا کالجز کو دیا جائے گا۔کالج پرنسپلز شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے،پہلے مرحلے میں تین ہزار سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں دو ہزار سی ٹی آئیز بھرتی ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer