لاہور میں سکول کھلنے لگے

لاہور میں سکول کھلنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں سکول کھلنے لگے، آبرو سکول شیراز ٹاؤن باگڑیاں میں کورونا ایس او پیز  کےخلاف سکول کھول لیا گیا، چھٹیوں کے باوجود سکول انتظامیہ نے نصابی سرگرمیاں شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں سکول کھلنے لگے ہیں، آبرو سکول شیراز ٹاؤن باگڑیاں نے کورونا ایس او پیز کےخلاف سکول کھول لیا، چھٹیوں کے باوجود طلباء نصابی سرگرمیوں کے لئے سکول آنے لگے ہیں، سکول انتظامیہ کی جانب سے نہم، دہم کلاس کے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے لئے روز بلوایا جانے لگا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آبرو سکول میں اکیڈمی کے بچوں کو بھی وقفہ وقفہ سے بلوایا جارہا ہے جبکہ نصابی سرگرمیاں جاری رہنے سے علاقے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم سے سکول کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، طلباء کے ساتھ ساتھ سکول میں اساتذہ کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے، دوسری جانب پرنسپل آبرو سکول زاہدہ طرمزی کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہوم ورک کے لئے سکول بلوایا گیا تھا، بچوں کی نصابی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں.

واضح رہے کہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹر،اکیڈمیز اورمدارس 26دسمبر تک مکمل بند رہیں گے۔این سی او سی کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے الگ سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک دی جائیں گی۔ چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کے حوالےسے باقاعدہ ہدایات محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو الگ سے جاری کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer