ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ممکنہ دہشت گردی کے حملے کا خدشہ، لاہور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مریم نواز اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثناءاللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔پولیس الرٹ کے مطابق دوران جلسہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے، کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے، اس سلسلے میں پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا تھا جو مسلم لیگ نون کا مضبوط سیاسی گڑھ ہے، دوسرا جلسہ کراچی، تیسرا  کوئٹہ  اور چوتھا جلسہ ملتان میں ہوا، پی ڈی ایم پانچواں جلسہ آج لاہور میں کرے گی،  جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی تصاویر والے فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ، جلسے سے مریم نواز،بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان سمیت دیگراپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer