ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے 150 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے 150 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر ڈیرھ سو ارب روپے سے زائد کا قرض لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے اہم اعلان کیا اور الیکٹرک بسوں کو چلانے کی منظوری دی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں   50 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 21 بسیں خریدیں جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بسوں کی خریداری کیلئے حکومت عالمی بینک سے جلد ملاقات کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے فی الیکٹرک بس کی قیمت سات کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ بسوں کے چارجز اسٹیشن کے اخراجات الگ ہیں۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے مزید بھی قرض لیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونیوالے عوامی نقصانات پورے کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام اضلاع کے ڈی سیز کو سیلاب اور تیز بارشوں کے باعث ہونیوالے عوامی نقصانات کو پورے کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 ڈی سیز تمام علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیں گے، سروے کے بعد اموات، مکانات گرنے، جانوروں اور دیگر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے عوام کے نقصانات کیلئے ضلعی سطح پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، تمام ڈی سیز متاثرہ شہریوں میں مالی نقصانات کے چیک تقسیم کریں گے، نقصانات کے ازالہ کیلئے پی ڈی ایم اے کے پڑے پیسے استعمال کیے جائیں گے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer