(قذافی بٹ) اورنج لائن ٹرین کو 10 دسمبر سے شہریوں کے لیے چلانے کے اعلان کے بعد بزدار سرکار کا بڑا یوٹرن، پنجاب کی تبدیلی سرکار وزیراعظم سے بھی ہاتھ کر گئی، اب صرف ٹیسٹ رن ہوگا اور افتتاح بھی وزیر ٹرانسپورٹ کریں گے۔
اورنج ٹرین کا سفر اب بھی شہریوں سے دور ہے، 10 دسمبر کو اورنج ٹرین شہریوں کے لیے چلانے کی بجائے اس کا صرف ٹیسٹ رن ہوگا اور ٹیسٹ رن کا بھی افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب سے بھی وزیراعلیٰ بری الذمہ ہوگئے ہیں، پہلے اورنج ٹرین کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے کرنا تھا، پنجاب کی تبدیلی سرکار نے وزیراعظم سے اورنج ٹرین 10 دسمبر کو چلانے کا اعلا ن کرایا تھا لیکن انہیں حقیقت سے بے خبر رکھا گیاوزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران انہیں اورنج ٹرین چلانے کا بتایا گیا، جبکہ اب پتا چلا کہ اعلان کردہ تاریخ کو شہریوں کے لیے ٹرین چلانا ممکن ہی نہیں۔
ذرائع کے مطابق غلط اعلان کرانے پر وزیراعظم کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔