عمران یونس: وزیرہاوسنگ میاں محمودالرشید نے بھیکے وال میں واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبے کا افتتاح کردیا، میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ بھیکے وال کی کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے بھی کام شروع کر دیا ہے۔
افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں۔
منصوبے پر سات سے آٹھ کروڑ کے فنڈز خرچ ہوں گے، ان کا کہنا تھاکہ ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے، ایک مہینے میں کام مکمل کرکے پکی گلیاں بنائیں گے، وزیر ہاوسنگ کا مزید کہنا تھا کہ لیگی دور میں وزیراعلی ہاوس سے منی لانڈرنگ ہوتی رہی گواہ سامنے آگئے ہیں۔