(اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلبا کی فیسوں کی ادائیگی "ب" فارم جمع کرانے سے مشروط کر دی، "ب" فارم جمع نہ کرانے کی صورت میں بچوں کی فیسوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو زیر تعلیم طلبا کے کوائف کے ساتھ "ب" فارم جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اس سلسلے میں 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
پیف پارٹنر سکولز سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں "ب" فارم کو آن لائن جمع کرانے کے پاپند ہوں گے، مراسلے کے مطابق فارم جمع نہ کرانے والے طلبا کی فیسوں کی ادائیگی آئندہ سال سے بند کر دی جائے گی