سعود بٹ: ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کے ریٹس میں کمی، شہریوں نے قیمتوں اور معیار پر اظہار اطمینان کیا۔
ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، آلو کے ریٹس 45 روپےسے کم ہو کر 42 روپے پر آگئے، پیاز70 سے کم ہو کر 66 روپے، جبکہ ٹماٹر کی قیمت 150 سے 135 روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں ادرک چائنہ 280 سے 273 اور مٹر کا ریٹ 88 روپے سے 85 روپے پر ہو گیا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے سبزیوں کے نرخوں کو کنٹرول کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، ماڈل بازار میں اشیاء عام بازار سے 5 سے 15 روپے کمی کے ساتھ مل رہی ہیں۔
بازارمینجرعثمان بدر کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی حکومت نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، اشیاء کے ریٹس کم کرنے کے ساتھ کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا۔ ماڈل بازار میں برائلر چکن 181 فی کلو اور مٹن 900 جبکہ بیف 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔