ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سکیموں کا سروے اور آڈٹ کرانے کا فیصلہ

 ہاؤسنگ سکیموں کا سروے اور آڈٹ کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) سیکرٹری بلدیات پنجاب کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو سروے کرایاجائے گا، قانونی اورغیر قانونی سوسائیٹز کا آڈٹ ہوگا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ءمیں ڈویلپمنٹ ادارے کارپوریشنز کے تابع ہوں گے، اربن کےساتھ ساتھ رورل کا ماسٹر پلان تیارکیاجا رہا ہے۔

لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری، اربن پلاننگ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ٹاﺅن ہال میں اہم اجلاس ہوا۔، اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کسی صورت قابل قبول نہیں، ہاؤسنگ سکیموں کے متعلق سینکڑوں نہیں ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں، کمرشلائزیشن کا دائرہ کاروسیع کر کے سہل قانون بنایا جائے گا، غیر قانونی سکیموں میں پلاٹس کی حدود، فروخت اور تعمیرکوقانون کے مطابق لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل جگہوں پر تعمیر سے قبل ہی غیرقانونی ہونے کی نشاندہی کی جائے گی، ہاؤسنگ سوسائیٹز کے مالکان خرید و فروخت کیلئے دفاتر میں آویزاں کریں گے، پنجاب لوکل گورنمنٹ 2019ء کا قانون 2020ء میں کھل کر سامنے آئے گا۔

شہر کے ماڈل روڈ پر نقشہ جات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 246 پلازوں کی تعمیر پرسیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اور نقشہ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اجلاس میں ڈائریکٹرانسپکشن محمود مسعود تمنا،چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن سیدعلی عباس بخاری، سردار نصیر اور رانا نوید اخترسمیت دیگر اضلاع،زون و ٹاﺅن کے پلانرز نے شرکت کی

Sughra Afzal

Content Writer