(زین مدنی ) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار ہ و گلوکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر مدینے میں مسجد نبوی سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراما گنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔
مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکےلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کےلئے موجود ہیں۔