(توقیر اکرم) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں فنانس، ٹیکسیشنز اینڈ سیلز ٹیکس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انڈسٹریز اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیز اور ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کنوینئر کمال محمود امجد میاں نے کی، اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر، کاشف انور، ڈاکٹر اکرام الحق، محمد اویس، ملک آصف علی، محمد بشارت اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
انڈسٹریز پر لگائے جانے والے ٹیکسز اور ایکسپورٹ میں کمی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کنوینئر کا کہنا تھا حکومت ڈیوٹیز اور ایکسپورٹ پر لگے ٹیکسز میں کمی کرے،لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر کہنا ہے ٹیکس اور ڈیوٹیز میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جس سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw