(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائمری سکولوں میں چھٹی جماعت پڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 20 پرائمری سکولوں میں چھٹی جماعت پڑھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ہائی سکولوں کے داخلوں میں 75 فیصد کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائمری سکولوں میں چھٹی جماعت پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامیاب تجربے کے بعد ساتویں اور آٹھویں کلاس بھی پرائمری سکول میں پڑھائی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یونین کونسلز میں ہائی سکول موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچے پانچویں کے بعد سکول چھوڑ جاتے ہیں، پہلے مرحلے میں 20 پرائمری سکولوں میں چھٹی جماعت لگائی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کو پڑھانے والے اساتذہ کو اضافی طور پر وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں