ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو جیل ہوگئی

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو جیل ہوگئی
کیپشن: City42 - PML-N, Hafiz Noman,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی سکیںڈل میں گرفتار حافظ میاں نعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار لیگی رہنما حافظ  میاں نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران نیب کےپراسیکیوٹروارث جنجوعہ نے حافظ میاں نعمان کوجیل بھجوانےکی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے حافظ میاں نعمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو نیب حکام نے حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کو لاہور ہائیکورٹ کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer