ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پہلے میگا پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پہلے میگا پراجیکٹ میں اہم پیشرفت
کیپشن: City42 - Metropolitan Corporation employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پہلے میگا پراجیکٹ میں اہم پیشرفت،مال روڑ اور ہال روڑ کے سنگم میں 70 کروڑ کی لاگت سے 5 منزلہ موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ بنے گا، جس میں4 ہزار موٹرسائیکلز پارک ہوسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لارڈ مئیرکرنل( ر)مبشرجاوید نے موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا۔ لارڈ میئر لیکوڈیشن بورڈ سے اراضی کے حصول کیلئے خود بات کریں گے۔انہوں نےبتایا کہ لیکوڈیشن بورڈ حکام سے ایک دو روز میں باضابطہ ملاقات ہوگی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مالی سال 2017 میں موٹرسائیکل پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے 70 کروڑ رکھے تھے۔ پارکنگ پلازہ کی فزیبلٹی رپورٹ نیسپاک سے تیار کرائی۔ سیکرٹری بلدیات نے منصوبہ کی ایڈمنسٹریٹو اپروول بھی دے رکھی ہے،

لارڈ میئر نےمزید بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے لینڈ ایکوزیشن کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک بھی تیار کیا۔ تمام تر تعمیراتی انتظامات مکمل ہونے پر لیکوڈیشن بورڈ کے خلاف مالکان نے عدالت سے رجوع کیا۔ مالکان کے عدالت سے رجوع کرنے پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کھٹائی میں پڑی، تاہم تین کنال چار مرلہ اراضی ہیںڈ اوور کرنے پر فوری تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer