گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ لاہور یوں کیلئے خوشخبری۔۔

گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ لاہور یوں کیلئے خوشخبری۔۔
کیپشن: City42 - Gas Loadshedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) شہر میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، رنگ روڈ کے اطراف میں پائپ لائنز بچھا کر صارفین کو چاروں اطراف سے گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر لاہور کے باسیوں کو موسم سرما میں بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، منصوبے کے مطابق شہر کے گرد رنگ کی صورت میں پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کی مدد سے متعدد مقامات پر سیلز میٹرز سٹیشنز نصب کیے جائیں گے، ایس ایم ایس کے اضافے کے بعد شہر کو پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جا سکے گی۔

مینجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت سسٹم میں 300 ملین ایل این جی کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایم ڈی نے بتایا کہ کمپریسر استعمال کرنے والوں کی وجہ سے شکایات آ رہی ہیں، ورنہ شہر میں کسی جگہ پر گیس کی قلت نہیں، صارفین کی سہولت کے لئے نئے پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer