سمن آباد (سٹی42):سمن آباد میں موبائل سیلولر کمپنی کی فرنچائز میں چوری کی واردات کی گئی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزم تک نہ پہنچ سکی ۔
سمن آباد غزالی روڈ پر موبائل سیلولر کمپنی کی فرنچائز میں چور صبح پانچ بجے کے قریب تالے توڑ کر داخل ہوا، سی سی ٹی وی کیمروں نے چور کی ساری کارروائی محفوظ کر لی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور کو اس بات کا اندازہ تھا کہ فرنچائز میں سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہے اسی لیے چور نے اپنا چہرہ بھی ڈھانپ رکھا تھا۔مالکان کا کہنا تھا کہ چور فرنچائز سے پچیس ہزار روپے اوردیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گیا جس کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔