پیکج ون کا انڈر گراؤنڈاسٹیشن ایک بڑا چیلنج ہے: خواجہ احمد حسان

پیکج ون کا انڈر گراؤنڈاسٹیشن ایک بڑا چیلنج ہے: خواجہ احمد حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (سٹی42):اورنج لائن ٹرین منصوبے کے فیصلے پر حکومتی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ کہتےہیں عوامی فلاحی منصوبے کے مثبت فیصلے پر وہ اللہ کاشکرادا کرتے ہیں۔منصوبےکی نئی ڈیڈلائنزمکمل مشاورت کے بعد ہی دی جائے گی۔

اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکم امتناعی کے بعد لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی اور چائنیز انجینئرز کے ساتھ ملکرنئی ٹائم لائن طے کی جائے گی۔

سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہاکہ اس خوشی کے موقعے پر وہ کوئی منفی بات نہیں کرنا چا ہتے لیکن منصوبہ پنجاب اور شہباز اسپیڈ سے آگے بڑھے گا۔ محنت سےمسنگ لنکس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

خواجہ احمد احسان نےکہاکہ پیکج ون کا انڈر گراؤنڈاسٹیشن ایک بڑا چیلنج ہے۔ جسے ہر حال میں طے شدہ ڈیڈ لائن کےاندرمکمل کیا جائے گا۔ خواجہ احمد حسان نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو اورنج لائن کیس کا فیصلہ حق میں آنے پر مٹھائی کھلائی، جبکہ ترک رکن پارلیمنٹ اور صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

مزید دیکھئے: