سیاست میں تلخیاں اور دوریاں مستقل نہیں ہو تیں: قمرالزمان کائرہ

سیاست میں تلخیاں اور دوریاں مستقل نہیں ہو تیں: قمرالزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ٹاؤن شپ(سٹی42): پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرالزمان کائرہ کہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیےہرقسم کا احتجاج کرینگے۔ دھمال پیپلز پارٹی کی میراث ہے۔ خواجہ آصف کو غصہ یہ ہے کہ کئی ماہ سے آصف علی زرداری نے ان کا فون نہیں سنا۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےصدر قمر الزمان کائرہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور ٹاؤن شپ میں پارٹی کارکن ابرار تنویر کے گھرپہنچے۔ مرحوم بیٹے کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سزا دی جائے۔ انہوں نے طاہر القادری کے ساتھ ملاقات پر اعتراض کرنے والوں کوبھرپورجواب دیا۔ان کاکہناتھاکہ سیاست میں تلخیاں اور دوریاں مستقل نہیں ہو تیں، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے کنٹینر سمیت ہرقسم کا احتجاج کریں گے۔دھرنا ہو یا کوئی بھی آپشن مشاورت کے بعد جا سکتے ہیں.

اورنج ٹرین فیصلے پر ان کاکہناتھاک عدلیہ کے فیصلوں کو ماننا چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ عدلیہ کا ایک فیصلہ اچھا ہو ایک برا ۔آصف علی زرداری کو ہدف تنقید بنانے والوں پر چوہدری منظور برس پڑے کہتے ہیںدھمال ہماری میراث ہے خواجہ آصف کا غصہ سمجھ میں آرہا ہے۔خواجہ آصف علی زرداری کو کئی مہینوں سے فون نہیں سن رہے۔پیپلز پارٹی قیادت نے واضع کیا کہ طاہر القادری کے ساتھ کنٹینر پر کون کون سوار ہو گا یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا.