اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، اہم خبر آگئی

اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، اہم خبر آگئی
کیپشن: City42 - ATM, Bank Accounts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر): اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، کراچی کے بعد اب لاہور میں بنک اکائونٹس سے  پیسے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

کراچی کے شہریوں کے بعد اب لاہور یوں کے بینک اکائونٹس سے بھی پیسے غائب ہونے لگے، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود کے مطابق ان کے نشینل بنک کے اکائوئنٹ سے ٹرانزیشن کے ذریعے 25 ہزار روپے غائب ہوئے ہیں جس کے بارے میں متعدد بار بنک انتظامیہ کو شکایت کی لیکن ازالہ نہ ہو سکا، اس واقعے کے بعد بنک صارفین میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے۔

خالد محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے یا ان کے گھر کے کسی فرد نے رقم نہیں نکلوائی۔ بنک آفسر کا کہنا ہے انہوں نے معاملے کے حوالے سے ایف آئی اے کو بھی تحریری درخواست دے دی ہے، جس پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کر کے سابئر کرائم کے ذریعے لوگوں کو ان کے پیسوں سے مرحوم کرنے والوں کو گرفتار کریں، جن لوگوں کے پیسے چوری ہوئے ہیں ان کا ازالہ بنک انتظامیہ یا حکومت کرے۔