سٹی 42 : آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2393 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔