ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحان دینے کے دوران طالبہ کی اچانک موت  

Student died,during exam,Intermediat,India,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرمیڈیٹ کی طالبہ خوش خوش امتحان دینے گھر سے نکلی لیکن واپس میت کی صورت میں آئی کیونکہ کمرہ امتحان میں اس کا اچانک انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران طالبہ پرچہ دیتے ہوئے کمرہ امتحان میں اچانک گری اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اچانک موت کا شکار ہونے والی طالبہ آلوین کالونی کی رہائشی 16 سالہ مانسا منسا ہے جو کوکٹ پلی کے ایک پرائیویٹ جونیئر کالج میں انٹرمیڈیٹ ایم پی سی کی طالبہ تھی۔

مانسا کے امتحان جاری تھے اور وہ سیکنڈ شفٹ میں امتحان دے رہے تھی کہ شام 5 بجے کے قریب وہ اچانک کلاس روم میں گر گئی جس کو ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور پھر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور لڑکی کے خاندان کو واقعے کی اطلاع کی گئی۔

اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مانسا کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور اس کا علاج جاری تھا۔