نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 15 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 15 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات، نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 15 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا۔

 نیب لاہور نے عثمان بزدار سے 2000 سے 2022 کے تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب نے عثمان بزدار کے طلبی سمن میں عدم پیشیوں کی مکمل تفصیلات شامل کر دیں۔عثمان بزدار آخری مرتبہ 2 مئی 2023 کو نیب لاہور پیش ہوئے۔سابق وزیراعلیٰ سانحہ 9 مئی کے بعد سے نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔عثمان بزدار 9مئی،18مئی،24مئی،30 مئی، 5 جون، 13 جون، 22 جون کی طلبی پر پیش نہ ہوئے۔عثمان بزدار 4 جولائی، 10 جولائی، 31 جولائی اور 4 اگست کو بھی پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پیشی سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے حیلے بہانے بنا رہے ہیں۔عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ من پسند ٹھیکے، بیرون ملک گندم برآمد اور تقرر و تبادلوں کا کیس چل رہا ہے۔