ایل ڈی اے ون ونڈو سیل، ایپ لانچ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل، ایپ لانچ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر اصلاحات لانے کا بڑا منصوبہ،  شہریوں کو دہلیز پر ریلیف دینے کے لئے موبائل ایپلی کیشن ایٹ ڈور سٹیپ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
 ڈی جی ایل ڈی اے نے رواں ہفتے ایپ لانچ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کی اصلاحات پر اجلاس کیا۔ون ونڈو سیل کے حوالے سے 13 اہم ٹاسک سونپے ۔ ون ونڈو سیل آنے والے سائلین کو گھر بیٹھے ریلیف دینے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔ شہری اب گھر بیٹھ کر ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرکے اپنی درخواست دے سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ونڈو سیل کے دورے کے دوران شہریوں کو ریلیف نہ ملنے اور بے جا چکر لگانے کا نوٹس لیا تھا ۔ڈور اسٹیپ ایپ تیاری کے لئے ڈائریکٹر کمپیوٹر ، فنانس اور ون ونڈو کو دس روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی ٹائم لائن دے دی۔