ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیخلاف مہم، مشترکہ انکوائری ٹیم کی تشکیل

Pak Army Martyrs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزارتِ داخلہ نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں انکوئری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مشترکہ انکوائری ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے محمد جعفر کریں گے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے تھے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشنز میں مصروف تھا، حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد شیئر کی جائیں گی۔