ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد

Arshad Nadeem
کیپشن: Arshad Nadeem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی اہم شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمزمیں غیرمعمولی کارکردگی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے نیاریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی، ارشد ندیم قوم کا فخراورہمارا قومی ہیروہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان  کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے ۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔