(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسڑی کا معروف نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں جس نے انڈسٹری کے پراجیکٹ اور ڈراموں کو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے ایسے مقبول بنایا کہ ناظرین نے ان کو خوب پسند کیا، اداکارہ سارہ خان کے حالیہ ڈرامے ' رقص بسمل' کو بے حد سراہا گیا، اداکارہ کی نئی تصاویر اور شوہر کے ساتھ بنائی گانے پر ویڈیو منظر عام پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی اداکاری کو ڈرامہ سے ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور رایئٹر کے علاوہ ان کے مداحوں بھی خوب پسند کرتے ہیں، اداکارہ کی نئی تصاویر اور ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، تصاویر میں اداکارہ نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں، تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ' اگر تم سے کم پیار ہے تو میں تم سے اس بارے مزید بات کرسکتی ہوں'
View this post on Instagram
علاوہ ازیں اداکارہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ کار میں بیٹھی ہیں جبکہ گاڑی میں پنجابی گانا بھی چل رہا ہے،ویڈیو میں سارہ خان کے ہاتھ میں سرخ گلاب بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر ویڈیو سے بے خبر ہیں۔
View this post on Instagram