کورونا کے جان لیوا وار؛ پنجاب میں 29 ہیلتھ ورکرز جاں بحق

کورونا کے جان لیوا وار؛ پنجاب میں 29 ہیلتھ ورکرز جاں بحق
کیپشن: Corona Affected
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کے ہیلتھ ورکرزپر بھی وارجاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ڈاکٹر، 2 نرسز اور 5 ہیلتھ سٹاف کاکورونا مثبت آگیا ، اس وقت 479 ہیلتھ ورکرز گھروں میں جبکہ 29 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں 20 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17219 ہو گئی، 10325 ڈاکٹرز، 2432 نرسز، 4462 ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہوئے ہیں، ملک میں تاحال 168 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، 479 ہیلتھ ورکرز گھر، 29 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں 16543 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں.

کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے،سندھ میں 6011 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 60 جاں بحق ہوئے ہیں،پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق ہوئے ہیں،کے پی میں 4092 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 44 جاں بحق ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں 1584 ہیلتھ ورکرز پازیٹو جبکہ  14 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسی گلگت بلتستان 317 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 3 جاں بحق،بلوچستان میں 864 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق،آزادکشمیر میں 862 ہیلتھ ورکرز پازیٹو جبکہ  9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ  سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں 1087 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 17 ہزار 373 ہو گئی ہے،صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 644 ہو گئی ہے، کورونا سے اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 79 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں 7 افراد جبکہ پنجاب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 192 ہو گئی اور 24گھنٹے میں کورونا کے 20 ہزار 609 ٹیسٹ کئے گئے،صوبہ بھر میں اب تک 63 لاکھ 17 ہزار 276 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، لاہور میں 471، راولپنڈی 236، ملتان 40، گجرات38 اور بہاولپور میں 37 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer