(ویب ڈیسک) اکثر سننے آتا ہے کہ پولیس نے آپریشن کرکے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی وغیرہ وغیرہ،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کاروباری شخص پر زیادتی اور اقدام قتل کا الزام عائد کرنے والی بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ پوری مونی کو پولیس نے شراب اور دیگر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوری مونی اس وقت ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کی حراست میں ہیں, اداکارہ کو پولیس کے اس ایلیٹ اینٹی کرائم یونٹ نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا, تلاشی کے دوران اداکارہ کے گھر سے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب برآمد ہوئی,اداکارہ کو 4گھنٹے پر محیط چھاپے اور تلاشی کے بعد رات 9بجے ایلیٹ فورس کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا۔
ایلیٹ فورس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اداکارہ کے ڈھاکہ کے علاقے بینانی میں واقع گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو جلد ڈھاکہ کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
یادرہے کہ پوری مونی کے نام سے شہرت رکھنے والی اس 28سالہ اداکارہ کا اصل نام شمس النہر سمریتی ہے جس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ناصر محمود نامی کاروباری شخص پر محبوس رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کو شوہر راج کندرا اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں،گزشتہ دنوں تحقیقات کرتے پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سےفحش فلمیں برآمد کیں تھیں،ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کا کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے،کرائم برانچ حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے سکرپٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔