(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے عاشق کو شادی سے انکار کیا تو نوجوان نے فیس بک پر لائیو آکرخودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کلیان کے رہنے والے27 سالہ انکش پوار کی3 سال قبل لڑکی سے دوستی ہوئی،نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی تجویز پیش کی تو لڑکی نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں اکثر کئی معاملات پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اورایک مرتبہ تولڑکی نے مبینہ طور پر ا سے مرنے کیلئے بھی کہا تھا۔
خودکشی سے پہلے نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پرلائیو آ کر اپنی خودکشی کے بارے میں معلومات دی اور کہا کہ وہ 3 سال سے لڑکی کے ساتھ رشتے میں تھا وہ اسے بہت پیار کرتا تھا لیکن جب اس نے شادی کی پیشکش کی تو لڑکی نے ٹھکرا دیا ۔
اس نے کہا کہ اس نے اپنی سیونگ کی رقم بھی اسے دیدی تھی ۔لڑکی کے انکار کے بعد نوجوان نےغصہ میں آکر موت کو گلے لگا لیا۔انکش ایک ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کرتا تھا ۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔