ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی پرچم کی حرمت کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر مبنی فیصلہ جاری

Pakistan Flag
کیپشن: Pakistan Flag
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی اوچوک (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے قومی پرچم کی حرمت کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر مبنی فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں پرنٹنگ کو قومی وقار کے منافی قرار دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شکیلہ رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی پرچم کی اپنی اہمیت اور تاریخ ہے، ہمارا پرچم آزادی اور برابری کی نشاندہی کرتا ہے، قومی پرچم ایسی ریاست کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں کسی طبقے کو خاص حقوق حاصل نہیں، سب کو برابری کی سطح پر کامیابی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 123 بی کے تحت قومی وقار کی خلاف ورزی کرنے کی سزا تین سال ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ قومی پرچم کے پروٹوکول کے مطابق اسے زمین پر نہیں گرنا چاہیے اور نہ ہی جوتے سے ٹچ کرنا چاہیے، پروٹول کے مطابق قومی پرچم گندی جگہ پر نہیں رکھنا چاہیے، قومی پرچم کو اندھیرے میں نہیں لہرانا چاہیے، جب پرچم کشائی کی جائے تو سلیوٹ کیا جانا چاہیے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer