ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ، سیکرٹری ہیلتھ نے خبردار کردیا

Corona in Punjab
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ  سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران صوبہ بھر سے 1087 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 17 ہزار 373 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 644 ہو گئی ہے، کورونا سے اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 79 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں 7 افراد جبکہ پنجاب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 192 ہو گئی اور 24گھنٹے میں کورونا کے 20 ہزار 609 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں اب تک 63 لاکھ 17 ہزار 276 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 471، راولپنڈی 236، ملتان 40، گجرات38 اور بہاولپور میں 37 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ۔

اسی طرح فیصل آباد 34، سیالکوٹ 26،شیخوپورہ 21، گوجرانوالہ 20، سرگودھا 19 اور رحیم یار خان میں 18 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.3 جبکہ لاہور میں کیسز کی شرح 9، راولپنڈی 17.9،فیصل آباد  2.4 ریکارڈ، ملتان3.2 اور گجرات میں 2.3 کورونا شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں، صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے جبکہ اس سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔