ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

America VISA
کیپشن: America VISA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر قرار دے کر امریکہ نے پاکستان کیلئے سفری پابندیاں نرم کردیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری کو ’لیول فور‘ سے لیول تھری کردیا، لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو ’ پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز‘ کی ہدایت کی گئی تھی، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومتی اور سفارتی عملے کے پاکستان میں سفر سے متعلق پابندیاں قائم رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات کو لیول تھری پر منتقل کردیا گیا ہے جو کہ درست سمت میں ایک قدم ہے اور ملک میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری اور حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وبا کے مؤثر تدارک کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایات میں مزید مثبت تبدیلی آسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer