لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ خطرناک قرار

 لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ خطرناک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس دوبارہ بڑھ سکتا ہے ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے حکومتی فیصلے کو خطرناک قرار دے دیا ۔ صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی کی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،  ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے اگست کے آخر میں وبا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پی ایم اے نے انڈس ہسپتال کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی لباس کا عطیہ دیا ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے انڈس ہسپتال کو حفاظتی لباس کا عطیہ دینے کے موقع پر پی ایم اے ہاوس میں پریس کانفرنس کی ۔ پی ایم اے عہدیداران ڈاکٹر عظیم الدین زاہد ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر شاہد ملک اور انڈس ہسپتال کے مینجر مدثر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلد بازی میں لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ خطرناک ہوسکتا ہے اور اگر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہ کروایا گیا تو اگست کے آخر میں وبا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ جن ممالک نے عجلت میں لاک ڈاؤن کو نرم یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا وہاں وبا نے دوبارہ سر اٹھایا اور کیسز تیزی سے بڑھ گئے۔ اس لئے حکومت کو سائنٹیفک بنیادوں پر اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاک ڈاون کے خاتمے کا فیصلہ کرنا چاہئے تھا ۔ پی ایم اے کی جانب سے اس موقع پر انڈس ہسپتال کے منتظمین کو کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی لباس کا عطیہ دیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer