ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی

لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی، شفیق آباد میں بجلی کے پول سے لٹکتی ڈور  گلے پر پھرنے سے 5 سالہ بچہ اصغر جاں بحق ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  رپورٹ طلب کر لی۔

حکومتی پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، یہ خونی کھیل جہاں ہماری ثقافت، معاشرتی استحکام اور اسلامی اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے،افسوسناک امر یہ ہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے کٹ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو نہ پتنگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد پتنگ لوٹنا ہوتا ہے، آج صوبائی دارالحکومت میں قاتل ڈور نے ایک اور کمسن بچے کی جان  لے لی۔ 

ذرائع کے مطابق مالی پورہ بند روڈ شفیق آباد کے علاقے میں 5 سالہ بچہ اصغر اپنے والد آصف کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھاکہ  اس دوران دھاتی ڈور پھرنے سے اصغر کی گردن کٹ گئی جس سے بچہ خون میں لت پت ہو گیااور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر تھانہ شفیق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے پتنگ باز کی تلاش شروع کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا بھی حکم دیدیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے، واقعات کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض انجام دئیے جائیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےجاں بحق بچے کے لواحقین سےدلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer