ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران جہانگیر ترین تعلقات کا نیاموڑ

عمران جہانگیر ترین تعلقات کا نیاموڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ریحان گل) عمران جہانگیر ترین تعلقات کا نیاموڑ، پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کیخلاف کاررو ائی کا آغاز کرتے ہوئے اضافی پیداوار سے روک دیا۔

 ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کئی سال سے روٹین کے مطابق کرشنگ کر رہی ہے لیکن اب پنجاب حکومت کی جانب سے جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کو نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں پرانے نوٹیفکیشنز کو بنیاد بنا کر حکومتی منظوری کے بغیر کرشنگ کی استعداد بڑھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے دوبار کرشنگ استعداد میں غیر قانونی اضافہ کیا، پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود اضافی مشینری لگائی گئی اور نئی شوگر مل کے برابر کرشنگ استعداد بڑھائی گئی، اضافی مشینری بڑھانے اور غیر قانونی کرشنگ سے متعلق حکومت سے جھوٹ بولا گیا، پہلی بار 4 ہزار ٹن سے7 ہزار ٹن تک غیر قانونی اضافہ کیا گیا جبکہ دوسری بار7 ہزار ٹن سے 26 ہزار ٹن تک اضافہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے پہلے اضافے کی قانونی سکروٹنی شروع کردی جبکہ دوسرے اضافے پرجے ڈی ڈبلیو کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس کے مطابق تیس دن کے اندر اضافی مشینری بند اورغیر قانونی کرشنگ کو کم کرکے منظور شدہ مقدار کے مطابق کیا جائے، ان ہدایات کی عملدرآمد رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے۔

 

دوسری جانب جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ملز کو کام کرنے سے روکے جانے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کے 15 جولائی کے حکم نامے کے خلاف تمام دستاویزی ثبوتوں کیساتھ متعلقہ عدالتی فورم پر اپیل دائر کر رکھی ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ 1 کی توسیع کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کا 15 جولائی 2020 کا حکم نامہ مکمل طور پر غلط، غیر قانونی، نا جائز اور حقائق کے منافی ہے، حکم نامہ میں سال 2014 کے دوران جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو حکومت وقت کی جانب سے موصول ہونے والے شو کاز نوٹس کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ 

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے مطابق 15 سال بعد اس معاملے کو دوبارہ منفی انداز میں پیش کرنا سراسر بدنیتی پر مبنیٰ ہے ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز اس حکم نامہ کو قانون کے مطابق متعلقہ فورم پر چیلنج کرنے کے عمل میں ہے ، ہمیں یقین ہے کہ یہ ناجائز حکم نامہ قانونی چیلنج کا سامنا نہیں کر پائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer