موسلادھار بارشوں کا آغاز، ہائی الرٹ جاری

موسلادھار بارشوں کا آغاز، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پھر الرٹ جاری کردیا، 9 سے 13 اگست تک ممکنہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میٹرولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیش گوئی کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے، الرٹ مراسلہ کے مطابق 9 سے 13 اگست تک لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ بارشوں کے باعث چناب، جہلم اور دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ میڈیم لیول سے ہائی لیول تک رہے گا۔

بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری ایریگیشن، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ڈی جی ریسکیو سروسز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔