ساہیوال نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ساہیوال نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا، سگیاں مویشی منڈی میں ساہیوال نسل کے سات بیلوں کی دھوم جبکہ چار لاکھ مالیت کی ببلو اور خیرا بکرا کی جوڑی بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

عید قربان میں تین روز باقی، وقت کم مقابلہ سخت ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد سگیاں منڈی کا رخ کرنے لگی، خریداروں کی آمد ہوتے ہی بیوپاریوں کے دماغ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

سگیاں منڈی میں ساہیوال سے لائے گئے سات بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز تو بن گئے مگر قیمتیں پہنچ سے دور، بیوپاری کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ کا ایک بیل ہے، محنت سے پالا ہے، اپنی مرضی کے داموں پر ہی فروخت کروں گا نہیں تو گھر لے جاؤں گا۔

سگیاں منڈی میں ببلو اور شیرا بکروں کی جوڑی بھی دیکھنے کے لائق، مالک کا کہنا ہے کہ چار لاکھ سے کم نہیں بیچے گا۔ ببلو اور شیرا کو گریاں بادام کھلا کر پالا پوسا ہے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے سبھی اچھے سے اچھا جانور خریدنے کی دوڑ میں ہیں مگر قیمتیں پہنچ سے دور ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بیل پسند آتا ہے اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔