ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بڑی عید سے قبل بڑی گرفتاری، نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)  کی سینئر رہنما مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں، جہاں سے نیب لاہور   کی ٹیم نے چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو حراست میں لے لیا، مریم نواز پر2010ء میں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے۔

مریم نواز کی گرفتار ی پر (ن) لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے،  کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے ، جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سےتلخ کلامی بھی ہوئی، لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہےکہ نیب نے چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آج مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer