ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا کے علاقہ پاک ٹاؤن سے 2 بہن بھائی اغوا

فیکٹری ایریا کے علاقہ پاک ٹاؤن سے 2 بہن بھائی اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: فیکٹری ایریا کے علاقے پاک ٹاؤن سے 2 سگے بہن بھائی اغوا ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 سالہ احمد اور 9 سالہ طیبہ کی تلاش شروع کر دی۔

فیکٹری ایریا کے علاقے پاک ٹاؤن سے بہن بھائی مبینہ طور پر اغوا ہوگئے، بچوں کے والد نذیر کے مطابق 4 سالہ احمد اپنی بہن طیبہ کے ساتھ دکان تک گیا جن کا 2 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔  متاثرہ شہری نذیر کا کہنا تھا کہ 2 روز تک پولیس کی جانب سے بچوں کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا جبکہ انہوں نے پورے علاقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا گیا مگر بچے نہ مل سکے۔

 بچوں کے اغوا کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer