جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خود سے منسلک اداروں سے عدالتی کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں، عدالتی کیسز کو نمٹانے کیلئے افسران مقرر کرنےاور تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز، پی سی ٹی بی ، پیف اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی نااہلی پر سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا اورفوری طور پر عدالتی کیسز کی تفصیلات سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرنے کاحکم دے دیا۔ اس سلسلہ میں سکول ایجوکیشن نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس فوری طور پر مذکورہ کیسز کی تیاری کےلیے افسران مقرر کریں اور آئندہ کیسز کی سماعت سے متعلق ڈیٹا سکول ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے۔