ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور حملہ کیس، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر دلائل 17 اپریل کو ہوں گے

Yasmeen Rashid Bail plea, City42, Anti terrorist court Lahore, Many 9 violence case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس سمیت تین مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی  ضمانت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر کھی ہیں ۔ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور پرحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ۔