جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطہ میں وکلاء کے پولیس کے ایس ایچ او پر تشدد کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم وکیل میاں عبد العظیم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کے ایس ایچ او پر تشدد کرنے کے ملزم میاں عبد العظیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ملزم کو 11 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزم وکیل کے ریمانڈ کا فیصلہ سنایا ۔گرفتار وکیل میاں عبد العلیم کو پولیس نے پیر کی صبح انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر انسپکٹر محمد اسلم نے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ملزم عبد العظیم کی جانب سے صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی اور بار کے تمام عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کیلئے دلائل دیئے۔
وکیلوں کا احتجاج اور صدر لاہور بار کی تقریر
میاں عبدالعلیم کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے وکیلوں نے لاہور بار کونسل کے تمام عہدیداروں کے ساتھ احتجاج کیا اور بار کے صدر منیر حسین بھٹی نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا۔